کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جے یو آئی پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ ووٹ ڈالنا ووٹر کی نہیں بلکہ لیڈروں اسٹیبلشمنٹ اور مغربی قوتوں کی ضرورت ہے عوام کی ضرورت پانی صحت اور تعلیم ہے جب نام نہاد عوامی نمائندے درمیان سے نکل جائیں تو اسٹیبلشمنٹ یہ ضرورت ان سے زیادہ درست انداز میں پوری کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چمن میں ضلعی رابطہ کمیٹی کے رکن محمدقسیم خوشال اور مولانا عبدالرحمن کے رہائش گاہوں میں چائے پارٹی اور ضلعی رابطہ مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مروجہ انتخابات بلوچستان میں رشتہ داروں اور عزیزوں کے آپس کی طویل دشمنیوں اور خونریزیوں کا بڑا سبب ہے اور اسمبلیوں وزارتوں نے علماء کے صفوں میں بد دیانتی کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے حاکم نظام کے پاس دنیا کے ساتھ معاملات کو سدھارنے کی ایک صورت تو یہ ہے کہ قطر معاہدے پر من وعن عمل کیا جائے دوسری صورت یہ ہے کہ معقول لوگوں پر مشتمل لویہ جرگہ بلا کر اس سے حاکمیت کا جواز حاصل کیا جائے تیسری صورت یہ ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے اور چھوتی صورت یہ ہے کہ عالمی قوتوں کیلئے قابل قبول شخصیات میں سے کسی کو آگے کرکے اس کے توسط سے دنیا کے ساتھ معاملات آگے بڑھائے جائیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی میں گروپ ازم ناقابل قبول ہے جماعت کا مستقبل روشن ہے البتہ شخصیات اہمیت کھو دیں گے بعد ازاں انہوں نے چمن میں حاجی عبدالصادق ادوزئی کے بشیر خان اچکزئی کے انتقال پر ان کے رہائش گاہ میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
ووٹ ڈالنا ووٹرکی نہیں بلکہ لیڈروں اسٹیبلشمنٹ اورمغربی قوتوں کی ضرورت ہے، مولانا محمد خان شیرانی

ٹیگز:
مولانا محمد خان شیرانی
