پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں متعدد افراد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔ پنجگور کے علاقے تارافیس میں شمولیتی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا حاجی محمد عالم نے تلاوت کلام پاک پیش کیا پنجگور کے علاقے تارافیس چتکان سے حاجی محمد عالم حاجی پیر جان ریاض احمد عبدالرزاق ولد بدل کاکا پھلان صدام کوہ بن سے عبدالواحد زاھد عبدالحکیم بالگتر سے محمد آمین نوید احمد محمد سلیم امان مستری غلام جاں پیر کھلے سے ضیا جان سنگے قلات چتکان سے حولدار عبدالمجید، دل جاں راشد علی ناصر علی فقیر جان نذیر احمد محمد اسحاق نے بی این پی عوامی سے استعفیٰ دے کر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پھلین بلوچ ،ضلعی صدر حاجی صالح محمد،سابق صدر حاجی اکبر،سابق چیئرمین عبدالمالک صالح،گہرام شریف فریاد شعیب امان اللہ ایڈوکیٹ،بی ایس او کے ضلعی صدر عامر بلوچ ظہور زیبی واجہ حبیب، حاجی محمد ایوب، نوید سلیم اور دیگر نے خطاب کیا۔ میر رحمت صالح بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کو ذہنی غلام بنانے کا دور اختتام کو پہنچا ہے عوام کے خون چوسنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔ عوام کی طاقت سے جھوٹ اور فریب کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجگور تارافیس کے عوام نے ظلم اور غلامی کی تمام زنجیریں توڑ کر سلیکٹڈ نمائندہ کو سبق سیکھا دیا پنجگور کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہرقدم ہر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان کے حقوق کی حصولی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی اور جمہوری جماعت ہے ہم موروثی اور شخصیات کی سیاست کے قائل نہیں ہیں ایسی سیاست کو اب دفن ہونا چاہیے۔ نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جس کے اندر میرٹ ہے اور ورکرز کی اہمیت کو اولیت کا درجہ حاصل ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جس نے نیشنل پارٹی چھوڑ دی سمجھو اس نے سیاسی خودکش کرلی کیونکہ ایساپلیٹ فارم کہیں نہیں ملے گا۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالملک بلوچ جب وزیر اعلی تھے تو انہوں نے مکران ڈویژن میں تعلیمی اداروں کا جھال بچھایا۔ تربت یونیورسٹی اور میڈیکل کالج تاریخی کارنامہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نیشنل پارٹی کی عوامی مقبولیت سے گھبرا کر ان کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ آنے والا دور نیشنل پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور بارڑر کو بند کرکے ری ویری فیکیشن کا ڈھونگ رچایا جارہاہے نیشنل ہائی کسی صورت ری ویری فیکیشن کے حق میں نہیں ہے اب ضلعی انتظامیہ سلیکٹڈ نمائندہ سے ملکر ایک بار پھر کرپشن اور رشوت خوری کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں۔
پنجگور میں متعدد افراد نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا

ٹیگز:
پنجگور
