کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائم مقام ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل احمد رند کے اسپنی روڈ کوئٹہ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک باصلاحیت اور محنتی افسر تھے وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا جمیل احمد رند کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
