نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)میڈیکل کیمپ میں ماہر امراضِ اطفال ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر ظاہر حسین عمرانی ، جنرل فزیشن ڈاکٹر ناصر پلال ، ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر شاہ پری ، ماہر امراضِ ہڈی و جوڑ ڈاکٹر ممتاز مینگل میڈیکل ٹیکنیشن منصور احمد عمرانی، میڈیکل ٹیکنیشن اللہ ودھایا عمرانی اور ایف سی کے میڈیکل ٹیکنیشنز نے خدمات سر انجام دیئے، اس ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں 387 مریضوں کا طبی معائنہ کرکے اُنہیں مفت ادویات فراہم کی گئی جبکہ فری وٹرنری کیمپ میں ڈسٹرکٹ لائیواسٹاک آفیسر ڈاکٹر ذاھد حسین عمرانی، ڈاکٹر ساجد علی عمرانی نے فارمرز کی جانب سے کیمپ میں لائے گئے مویشیوں کا معائینہ کیا اور فارمرز کو مفت ادویات فراہم کی ایف سی بلوچستان 114 ونگ (سوئی رائفلز) کے ونگ کمانڈر کرنل رضوان ، میجر بدر SHO خانکوٹ ذوالفقار پندرانی اور DSP منجھوشوری نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر شہید معراج ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق احمد عمرانی، سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن میر ملا محمد عمرانی، بابو مولاداد عمرانی، حاجی مولابخش عمرانی، محمد شریف عمرانی، سخی میر ممتاز خان عمرانی موجود تھے ونگ کمانڈر 114 ونگ کرنل رضوان نے تمبو میں شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا بعدازاں شہداءِ مٹھڑی کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔۔
ایف سی بلوچستان 114 ونگ (سوئی رائفل) کی جانب سے تمبو میں فری میڈیکل کیمپ اور فری وٹرنری کیمپ کا انعقاد

ٹیگز:
(سوئی رائفل)
