کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیاسی و سماجی رہنما سابقہ ترجمان و سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف بابر یوسفزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گزشتہ جلسے میں افواج پاکستان اور ملکی سلامتی کے اداروں کو اپنی ناکامی کا ذمہ دار ٹہرانے کی ناکام کوشش کی جلسوں اور عوامی اجتماعات میں افواج پاکستان اور اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات کے شدید مذمت کرتے ہیں عمران خان اپنی ناکامیوں کی وجوہات تلاش کرنے کے بجائے خطرناک کھیل کھیلانا چاہتے ہیں لیکن انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ اب پاکستان کا بچہ بچہ با شعورہے سب جانتے ہیں کہ سابقہ حکومت کی ناکامی کی وجوہات کیا تھی 5 سال عمران خان اور ان کی جماعت کا ہر فورم پر دفاع کیا لیکن اس طرح کے بہودہ الزامات اور بے بنیاد باتیں قابل مذمت ہیں اقتدار آنے جانے والی چیز ہے لیکن اپنی ناکامی کا کسی اور کو مورد الزام ٹھہرانا اخلاق سے گری ہوئی حرکات ہیں،بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعظم ہوتے بلوچستان کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے ہمیشہ صرف زبانی جمع خرچ سے ہی کام لیتے لیں اور اپنے مفادات کا تحفظ اور اپنی حکومت بچانے کے لئے اپنی جماعت کے سب مخلص کارکنوں و رہنماؤں کو نظر انداز و ناراض کیا عمران خان بتائیں کہ ساڑھے تین سال انہوں نے بحیثیت وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی کے لئے کیا اقدامات کئے اور سوائے چند اشخاص کے کن پارٹی رہنماؤں سے انہوں نے بلوچستان کے متعلق گفتگو یا مشاورت کی ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان سمیت ترقی کا سہرا افواج پاکستان کو جاتا ہے افواج پاکستان نے بلوچستان میں امن و امان سمیت ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے۔
عمران خان اپنی ناکامی کا مورد الزام اداروں کو نہیں ٹھہرائے، بابر یوسفزئی

ٹیگز:
بابر یوسفزئی
