اسلام آباد: حکومتی اتحاد میں شامل بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی ٹرانس جینڈر ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کر دیا جے یو آئی ف نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ایکٹ خلاف شریعت قرار دیا جائے۔جے یو آئی ف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔شریعت کورٹ نے جے یو آئی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 3 اکتوبر کی تاریخ رکھ دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانس جینڈر بل کی کئی دفعات کو خلاف شریعت قرار دیا تھا ۔
جے یو آئی ف نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو شریعت کورٹ میں چیلنج کر دیا

ٹیگز:
شریعت کورٹ
