کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کابینہ نے صوبائی کابینہ نے ریستورانوں ہوٹلوں اورسیلز پوائینٹس کو سیلز ٹیکس برائے سروسز کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری دے دی۔بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ نے ریستورانوں ہوٹلوں اورسیلز پوائینٹس کو سیلز ٹیکس برائے سروسز کے دائرہ کار میں لانے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ای بزنس کے تصور کے مطابق ریستورانوں ہو ٹلوں اور سیلز پوائینٹس کو بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ساتھ بزریعہ انٹر نیٹ منسلک کیا جائے گا
بلوچستان کابینہ نے ہوٹلوں اورسیلزپوائینٹس کوسیلزٹیکس برائے سروسزکے دائرہ کارمیں لانے کی منظوری دے دی

ٹیگز:
کابینہ
