اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک الائنس، حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ فوج میں بغاوت پر اکسانے کا بیان شہبازگل کا ذاتی نہیں پارٹی کا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیا گیا ہے۔
حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ آج فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پارٹی شہبازگل کے ساتھ ہے، جو کام بھارت، مودی کا تھا وہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کر رہی ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم فضل الرحمٰن کی قیادت میں آپ کو جہاد کے نام پر فساد کی اجازت نہیں دے گی۔

