اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سیکریٹری ہا ؤسنگ اینڈ ورکس شہزاد خان بنگش اور ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی 14 مرکزاور سیکٹر ایف /14ایف 15کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سیکٹر جی 14مرکز میں یادگاری پودے لگائے۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور چیف انجینئرامتیاز الحق خٹک نے پروجیکٹس کے انفراسٹرکچرکے بارے میں بریف کیا۔ اس موقع پرپروجیکٹ ڈائریکٹرز نے سیکٹرز کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں سیکریٹری ہا ؤسنگ اینڈ ورکس شہزاد خان بنگش کو آگاہ کیا۔سیکریٹری ہا ؤسنگ اینڈ ورکس نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سیکٹر جی 14مرکز اور سیکٹر ایف /14ایف 15میں ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے کی کاوشوں کو سراہا اور پروجیکٹس کو جلد ازجلد مکمل کرنے اور الاٹیز اور انویسٹرز کو تمام سہولیات کی فراہمی کی افسران کو تلقین بھی کی۔
سیکریٹری ہا ؤسنگ اینڈ ورکس شہزاد خان بنگش کا دورہ سیکٹر جی 14 مرکز،کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے پروجیکٹس کے بارے میں بریف کیا

ٹیگز:
شہزاد خان بنگش
