کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ نے جشن آزادی کے موقع پر ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں نے طویل عرصے کے بعد بلا خوف و خطر جشن آزادی منایاجس پرانتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ ایک بیان میں اجمل خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ میں گزشتہ کئی سالوں سے جشن آزادی کے موقع پر ہلڑ بازی کرنے والے نوجوانوں کی وجہ سے شہریوں اور فیمیلز کا جشن آزادی کے موقع پر گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیاتھا اور شہری جشن آزادی کے موقع پر گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے تھے لیکن اس مرتبہ انتظامیہ اورپولیس نے ہلڑ بازی میں ملوث نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جس کی وجہ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور بلا خوف و خطر گھروں سے باہر نکل کر جشن آزادی منایا جس پر ضلعی انتظامیہ اورپولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔
جشن آزادی کے موقع پر ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی قابل تعریف ہے،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ

