کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 9نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35858ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے7اضلاع سے کورنا وائرس کے 368افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 9افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ28افراد کے نتائج آنا با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد31ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح2.45فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 378اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 9 نئے کیسز رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 35858 ہو گئی

ٹیگز:
کو رونا وائرس
