کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ضلع کیچ میں سیکورٹی جوانوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی امن کے لئے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لئے سیکورٹی فورسز نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اورشہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا نگراں وزیراعلی نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے نگراں وزیراعلی نے ضلع کیچ میں دوران فرائض شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے زخمی ہونے ہونے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
بحالی امن کے لئے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان
