کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلیلی ون کوئٹہ میں حمید نامی نا اہل پٹواری کا تقرری پوری طور پر منسوخ کیا جائےاہلیان علاقہ
(بیان) ہم بلیلی ون کوئٹہ کے زمینداران و اہلیان علاقہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری، کمشنر کوئٹہ اور ڈی سی کوئٹہ سے بذیعہ اخباری بیان مطالبہ کرتے ہے. کہ بلیلی ون میں حمید نامی ایک ایسے پٹواری کا تقرری کیا گیا ہے. جو کہ انتہائی نا اہل اور کرپٹ شخص ہے. علاقے کے تمام زمینداران ملک آختر کاکڑ، ملک نصیبر کاکڑ، منظور بازئی، ایوب بازئی، انور لہڑی، ملک بابو شفیع لہڑی، ملک رحمت اللہ اور دیگر نے کہا ہے. کہ یہ پٹواری خردبرد، زمین کے فرد پر ہزاروں روپے کا ڈیمانڈ کرنے اور علاقے کے لینڈ مافیا کے ساتھ زمین کے قبضوں میں ملوث شخص ہے. اس کے علاوہ مذکورہ پٹواری کوئی عوامی خدمت جانتا بھی نہیں. نا ہی وہ علاقے کے زمینوں سے واقف ہے. ہم مطالبے کرتے ہے. کہ ایک نااہل اور کرپٹ پٹواری کو علاقے پر مسلط نہ کیا جائے. اگر حمید پٹواری کے تقرری کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا. تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے.
بلیلی ون کوئٹہ میں حمید نامی نا اہل پٹواری کا تقرری فوری طور پر منسوخ کیا جائے، اہلیان علاقہ

ٹیگز:
اہلیان علاقہ
