خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہداء لسبیلہ کی قربانیوں کا تمسخر اڑانیاور انہیں برا بھلا کہنیکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاک فوج اس ملک کے دفاع کی ضامن ہے ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا ہے پاک فوج کے جوان صف اول کا کردار ادا کیا ہے قدرتی آفات کے موقع پر سیلاب اور زلزلوں کے موقع پر ہمیشہ اس ادارے نے مشکل وقت پر قوم کی مدد اور رہنمائی کی ہے قوم کو اپنے ادارے پر فخر اور مکمل اعتماد ہے سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ایسے عناصر کے خلاف قوم کی رہنمائی کریں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ متکبرانہ اور منافقانہ سیاسی نظرییکا یہی نتیجہ ہیکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے. آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے ہمیں شدت سیخوداحتسابی کی ضرورت ہے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ ہماری تمام ہمدردیاں شہداء لسبیلہ کی فیملی کے ساتھ ہے جنہوں نے ڈوبے ہوئے بلوچستان کے عوام کو سیلاب سے بچانے کے لیے اپنے جان جان آفریں کے حوالے کردیں ہم ان شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بڑے سانحہ کے موقع پر پوری قوم غم اور اضطراب کی کیفیت میں تھے لیکن کچھ گندی ذہن کے مالک سوشل میڈیا پر شہداء کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رہے تھے حکومت کو چاہیے کیسی عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے انہیں عبرت کا نشان بنا دیا جائے جو قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
شہدائے لسبیلہ کی قربانیوں کا تمسخر اڑاناسوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلانا قابل مذمت عمل ہے : نواب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان زہری
