کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تنظیمی فعالیت کے سلسلے میں صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغاکے زیر صدارت صدر تحصیل سے مربوط علاقائی یونٹوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی اللہ گل شمشوزئی کی رہائش گاہ پر 13علاقائی یونٹوں جبکہ پارلیمانی سیکرٹری حضرت عمر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر 7علاقائی یونٹوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔ منعقدہ اجلاسوں سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان،صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی اللہ گل شمشوزئی، تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی نے خطاب کیا۔ منعقدہ اجلاسوں میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزگل خلجی، حضرت عمر ایڈووکیٹ، صورت خان کاکڑ، اقبال خان بٹے زئی، ضلع سینئر معاون سیکرٹری سعید خان کاکڑ، ضلع ایگزیکٹوز، ضلع کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی کے بانی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے اپنی پوری زندگی جمہوریت،ملک کو آئین دینے اور پھر آئین کی بالادستی، پشتون قومی شعور،ون مین ون ووٹ کے حصول،پشتو مادر زبان کے تعلیم، سرکاری، عدالتی،تجارت کی زبان کا درجہ دلانے، ملک میں متصل پشتون علاقوں پر پشتونوں اپنا قومی صوبہ بنانے کی جدوجہد کی اور اسی راہ میں جام شہادت نوش کیا۔ کارکن خان شہید کے نقش قدم پر چل کر ہی اپنے قومی اہداف کے حصول کی منزل کو طے کرسکتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آج کوئٹہ سمیت پوراصوبہ سنگین عوامی مسائل سے دوچار ہے۔ عوام مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔فارم 47کی مسلط نااہل ناکام حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بجائے عوام کی زندگی کو اجیرن بنانے میں مصروف ہیں۔ مقررین نے کہا کہ بدامنی کی صورتحال نے لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کردیا ہے، پہلے سے تباہ حال روزگار، کاروبار، تجارت مزید تباہی پر پہنچ چکا ہے، لوگوں کے گھروں میں فاقے پڑھ چکے ہیں، غریب عوام نان شبینہ کا محتاج بنتے جارہے ہیں جبکہ مسلط حکومت اپنی کرپشن، کمیشن میں لگی ہوئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ سوچھی سمجھی سازش کے تحت پشتونوں کے واحد ذریعہ معاش کو ختم کرکے بدامنی، لاقانونیت، منشیات کے فروغ کو دوام دیا گیا۔ آج صورتحال اتنی خطرناک ہے ہوچکی ہے کہ صبح گھرسے نکلنے والے شہری کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی واپسی تک گھر میں گھٹن محسوس کررہے ہوتے ہیں اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام اس وقت شدید گرمی میں بجلی کی سہولت سے محروم ہیں،ہر علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام پر مسلط کی گئی ہے۔ اور کیسکو خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے صرف عوام کو مہنگے بلوں کی فراہمی کررہی ہے جبکہ بجلی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب کچی سڑکیں نہیں بنائی جاتی دوسری جانب تیار سڑکوں کو تھوڑ کر دوبار تعمیر کے نام پر کرورڑوں روپے کرپشن کرکے پاکٹ منی میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ کوئٹہ کے عوام کی نچلی سطح پر مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ بلدیاتی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے اور موجودہ مسلط نااہل ناکام اور حکومت سے عوام کونجات دلائی جائے۔
بدامنی کی صورتحال نے لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کردیا ہے ” سید شراف آغا

ٹیگز:
سید شراف آغا
