کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ محمد قاسم کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی ہدایت پر چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی نے بلو چستان ایمپلائز افیشنسی اینڈ ڈسیپلن ایکٹ 2011کے تحت ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ محمد قاسم کوریلیف کیمپس کے انتظامات اور فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا، واضح رہے کہ وزیر عظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدو س بزنجو کے دورے کے موقع پر ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کی جانب سے کھانا نہ ملنے اور سہولیات فراہم نہ کر نے کی شکا یا ت کی گئی تھی۔
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ محمد قاسم فرائض میں غفلت برتنے پر معطل

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف
