کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں حالیہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع وعلاقوں ہونیوالے نقصانات اور حکومت و پی ڈی ایم اے کی عدم توجہی پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ماحولیات و موسمیات، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی بروقت ہنگامی صورتحال سے نمنٹے کی ہدایات کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے گے۔قلعہ سیف اللہ، پشین، قلعہ عبداللہ خان، چمن، ہرنائی، زیارت،سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی، برشور،توبہ اچکزئی ودیگر علاقوں میں شدید بارش، ژالہ باری سے باغات اجڑ گئے، تیار فصلیں برباد ہو گئیں، سڑکیں بند ہیں اور کاشتکار شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ یہ صرف قدرتی آفت نہیں بلکہ انتظامی نااہلی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ اس ہنگامی صورتحال میں متعلقہ ادارے خصوصاً پی ڈی ایم اے کی جانب سے فوری امداد، نہ نقصانات کا درست تخمینہ، اور نہ ہی متاثرین کی بحالی کے لیے کوئی عملی اقدام نظر آ رہا ہے۔ کسان، جو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، آج بے یار و مددگاراور کرورڑوں روپے نقصانات سے دوچار ہوئے ہیں۔ ہمارے کسان،زمیندار پہلے ہی مشکلات اور خسارے سے دوچار ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت اور پی ڈی ایم اے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف آپریشن شروع کرکے متاثرہ علاقوں میں راستے بحال کرنے اور کاشتکاروں کے نقصانات کا ازالہ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
جنوبی پشتونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے بچانے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ٗ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
