لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ لاڈلیعمران خان پرمقدر حلقوں کا نرم یا سخت ہاتھ ہمیں دونوں وں صورت میں قابل قبول نہیں ہر ادارے کو آئیں کے تابع ہو نا پڑیگا انہوں نے کہا کہ آئین سب کیلئے مقدس ہے ادارے جب تک پارلیمان اور آئین کی چھتری کے نیچے نہیں آئیں گے ملک میں جمہوریت مظبوط نہیں ہو سکتا ملک میں ہمارے لئے الگ اور عمران خان کے لئے الگ قانون وظابطے نہیں چل سکتے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمارے سامنے کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ حکومت کو ہمارے ہدایات پر چلنا ہوگا لیکن اسطرع نہیں ہوسکتا ہم صرف پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے خط نے پنجاب کو عمران خان کے فتنہ فسادی سیاست کو ناکام بنا نے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے خط لکھ دیا تو پارلمانی لیڈر کی رائے لینا ضروری نہیں چوہدری شجاعت ملک کے ایک زیرک سیاستدان ہونے کا ایک مرتبہ پھر عملی ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ 63 اے کی تشریح کے لیئے فل کورٹ بنچ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آصف علی زرداری پر اراکین کے خرید وفروخت کا جھوٹا الزام لگانے والوں کو آج شرمندگی اٹھانا پڑی پی ٹی آئی کے 186 اراکین کل اسمبلی میں موجود تھے اور انہوں نے اپنا ووٹ بھی کاسٹ کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ہمارے شدید ردعمل کے سامنے عمران خان کسی صورت نہیں ٹھہر سکتے بلکہ وہ ملک سے بھاگ جا ئے پر مجبور ہو جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون و آئین کی حکمرانی قائم کرینگے ملک میں جمہوری نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے ملک کوصدارتی نظام کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے آئین اسکی اجازت دیتا ہے انہوں نے کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو مکمل خود مختیاری حاصل ہے جے یوآئی بلوچستان کی ترقی وخوشحالی امن کے قیام اور محکوم و مظلوم اقوام کو انکے وسائل اور ساحل پر اختیار دینے کی حامی اور اسکے بغیر پاکستان مظبوط ملک نہیں بن سکتا انہوں نے کہا کہ معاشی بد حالی سابقہ حکومت کی پیداکردہ ہے جس سے نکلنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے آج اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی صورت سری لنکا نہیں بن سکتا حالات ہمارے مکمل کنٹرول میں ہے یہ خواب عمران خان کا تھا جنہوں نے اپنے چار سال کے دوران آئی ایم ایف سے 50 ہزار ارب ڈالرز سے زائد کا قرض لیا جسکی مثال ملک کی 73 سال میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ وفاق نے میرا گھر میرا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ بند کرنے کے بجائے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ہماری حکومت نے ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید لیپ ٹاپ کی مفت فراہمی کا منصوبہ شروع کیا ہے مہنگائی اگست میں کم ہونا شروع ہوجائے گا آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے تجارت کو بڑہا رہا ہے اور تمام دوست ممالک چین ایران ترکی ملایئشیاء سعودی عرب امارات امریکہ روس سے اچھے تعلقات چاہتا ہے اور یہ ہمارے خارجہ پالیسی کا اہم محور ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں انتشار بدامنی عدم استحکام اور سیاسی کشیدگی کی سیاست کرنے اور پیدا کرنے کے بجائے پارلیمنٹ آکر سیاسی اور جمہوری کردار ادا کریں یہ سب کو چور چور کہنے سے انھیں کچھ نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی کے جانب لیجانا ہی ہماری سیاست ہے پنجاب میں سب کچھ آئین و قانون کے تحت ہوا تاہم ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کے رولنگ کیخلاف اپوزیشن کو عدلیہ سے رجوع کرنا انکا حق ہے عمران خان اپنا جمہورری حق احتجاج کا ضرور استعمال کریں لیکن اگر انہوں نے یا انکے دیگر رہنماوں نے قانون اپنے ہاتھوں میں لیا تو ریاست اور قانون اپنا راستہ خود اختیار کریگا۔
عمران خان کی ہمارے سامنے کوئی سیاسی حیثیت نہیں ،مولانا عبد الواسع

ٹیگز:
مولانا عبد الواسع
