کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اقبال اکیڈمی لاہور پاکستان کے ڈائریکڑ ڈاکٹر عبدالراؤف رفیقی نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کوئٹہ کا دورہ کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دونوں اداروں کے درمیان باہمی رضا مندی کے تحت دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ڈاکٹر محمد عثمان توبہ وال اوردیگر بھی موجود تھے۔مفاہمتی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقی، تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ یادداشت میں دونوں ادارے باہمی سمجھوتے کے تحت ایک دوسرے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئیدونوں فریقین ملٹی لیٹرل فیلڈز میں اکیڈمیا کوشامل کرنے کے لئے کام کریں گے۔دونوں ادارے مشترکہ شعبہ جات میں تحقیق کو فروغ دے کرقابل منصوبہ کے معاملے کے حوالے سے ایک جامہ پالیسی تشکیل دیں گے۔اور مشترکہ طور پر دونوں ادارے مختلف تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینے سمیت ماہرین کے تبادلوں اور شعور و آگائی کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ باہمی سمجھوتوں کا مقصدمشترکہ طور پر مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور ایک دوسرے کے تعاون و اشتراک عمل کواداروں کی ترقی و بہتری سمیت انسانی وسائل کے فلاؤ بہبود کے لئے اقدامات کرنا مقصود ہے۔ اور یقناََ موجودہ باہمی سمجھوتے کے ثمرات اداروں سمیت عام لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے مختلف اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے حصول اور تعلیم و معلوماتی زرائع کا تبادلہ مقصود ہے۔
اقبال اکیڈمی لاہورپاکستان کےڈائریکڑ ڈاکٹر عبدالراؤف رفیقی کاوفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کوئٹہ کا دورہ

ٹیگز:
اقبال اکیڈمی
