خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار پولیس کی اہم کاروائی, لڑکیوں کے اغواکاروں کا اہم سرغنہ گرفتار, ہوا کی بیٹی تین صوبوں میں فروخت ہوتی رہی اور خضدار سے بازیاب ہوگئی تفصیلات کے مطابق خضدار پولیس صدر تھانہ کے ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کی رہائشی لڑکی کو خضدار سے برآمد کرلی۔ لڑکی کے پی کے سندھ منتقل کیا گیا سندھ میں فروخت ہوئی اس کے بعد سندھ سے خضدار میں لاکر انہیں فروخت کی گئی۔گروہ کا مرکزی ملزم حفیظ اللہ کو خضدار کے علاقہ جعفر آباد کے مقام سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس دوران ایک اور خاتون بھی مذکورہ ملزم سے بازیاب کرایا گیا کاروائی ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین کی ہدایت پر ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ اور پولیس کی ٹیم نے کی۔ ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے۔
خضدار پولیس نے لڑکیوں کے اغواء میں ملوث سرغنہ کو گرفتار کرلیا

ٹیگز:
خضدار پولیس
