اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے بلوچستان اور خیبر پشتونخوا کے سرحدی علاقے میں مسافر کوچ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدیدادکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر سفر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے دانہ سر مغل کوٹ المناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے بہتر علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے وفاق حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی میتوں کو آبائی علاقوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ‘ زخمیوں کو شفاء اور شہداء کو لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
دانہ سر المناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے بہترعلاج میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے، آغا حسن بلوچ

ٹیگز:
آغا حسن بلوچ
