نوشکی(یو این اے )نوشکی کے علاقے کچکی میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے کمرے کو آگ لگا دی، سرکاری گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی نذر آتش کیا، جبکہ چیک پوسٹ میں موجود سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حملہ کی نوعیت اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری ردعمل نہ آنے کی وجہ سے چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔
نوشکی،لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری املاک نذر آتش، اسلحہ ساتھ لے گئے

