کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں اوستہ محمد میں سینئر وکیل ظہیر چانڈیہ کے گھر میں فائرنگ اور اہل محلہ کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد کے پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے بھرے بازار میں ہوائی فائرنگ اور ملزمان کی جانب سے باآسانی فرار ہونا اوستہ محمد پولیس کی ناکامی ہے بیان میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے ملزمان چاہیے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہوں انہیں گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کی ذمہ ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے وکلاء نے ہمیشہ علاقے کے اجتماعی مسائل کو ترجیح بنیادوں حل کرنے کی کوشش کی اوستہ محمد بلوچستان کا ایک پسماندہ ترین علاقہ ہے علاقائی مسائل کا نشاندہی کرانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے بیان میں کہا کہ اوستہ محمد شہر آج بھی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے پانی بجلی گیس روڈ نہ ہونے کے برابر ہے شہر میں نکاس آب نالی نہیں ہیں تعلیمی ادارے بند اور اسپتالوں میں عام لوگوں کے علاج مہالج نہ ہونے کے برابر ہیں اعلی عہدوں پر فائز رہنے والے عوامی اجتماعی مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں سیاست میں تنقید عدم برداشت سے عوامی مسائل بڑھ رہے ہیں بیان میں مطالبہ کیا کہ آئی جی پولیس اوستہ محمد میں وکیل کے گھر میں فائرنگ اور ملزمان کی عدم گرفتاری کا نوٹس لیں بلوچستان بار کونسل آئندہ کا لائحہ عمل نصیر آباد ریجن کے وکلاء کے ساتھ ملکر طے کریگی اور ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سخت گیر احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری اوستہ محمد پولیس پر عائد ہوگی
اوستہ محمد کے پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے،بلوچستان بار کونسل

ٹیگز:
بلوچستان بار کونسل
