لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) پا کستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صدر میر چنگیز خان جما لی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں جو پارٹیاں حکومت میں تھیں ان سے زیا دہ سیٹیں پیپلز پارٹی نے حالیہ بلد یاتی الیکشن میں حاصل کیں، انشاء اللہ ورکر وں اور جیالو ں کی مدد سے لسبیلہ وکوئٹہ میں ہو نیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھی زیا دہ سے زیا دہ سیٹیں حاصل کر یں گے، با پ پارٹی بھی آصف علی زرداری کے پاس بھاگ رہی ہے، آصفہ بھٹوزرداری انشاء اللہ جلد بلو چستان کو دورہ کر یں گی ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی لسبیلہ کے کیمپ آفس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا میر چنگیز خان جما لی نے کہاکہ آصف زرداری نے ایک سال قبل مجھے صوبائی صدر کی ذمہ داری دی تھی جیالو ں کی مدد سے بلو چستان کے تمام اضلاع میں تنظیم کا ری کررہے ہیں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری، بلا ول بھٹو زرداری اور فریا ل تالپور کے پیغام کو بلو چستان کے کو نے کو نے میں پہنچا رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ پیپلز پارٹی تا قیا مت رہے گی، پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے بلو چستان میں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کے جیا لوں کا ہو گا آصف علی زرداری نے کہا کہ آنے والے وقت میں بلو چستان کاجیالا وزیر اعلی بلو چستان ہو گا،عید کے بعد لسبیلہ کا بھر پور طر یقے سے وزٹ کر یں گے تا کہ لسبیلہ کے جیالو ں کا جو جذبہ ہے وہ قائم و دائم رہے انشاء اللہ جلد آصفہ بھٹو زرداری بلوچستان کو دورہ کر یں گی انہو ں نے کہاکہ باب پارٹی آصف علی زرداری کے پاس بھا گ رہی ہے اور میں بھو تا نی صاحب کو کہتا ہو کہ وہ بھی ہمارے ساتھ مل جا ئیں اور ملکر کام کر یں انہو ں نے کہاکہ شہیدوں کا خاند ان ہمارے ساتھ ہے اور اس پارٹی کو بلو چستان میں مذید فعال کرنا ہے چھوٹی موٹی باتوں کو در گزر کرکے آگے بڑھیں اور ایک دوسرے کی مدد کریں، آنے والے دنو ں میں پیپلز پارٹی کا یہ آفس لسبیلہ کی سیاست کا گڑھ بنے گا انہو ں نے کہاکہ بلو چستان میں جو پارٹی اقتدار میں رہیں ان سے زیا دہ سیٹیں پیپلز پارٹی نے حالیہ بلد یارٹی الیکشن میں حاصل کیں جس میں نو اب ثنا ء اللہ خان زہری نے اہم رول ادا کیا ہے، انشاء اللہ ورکر وں اور جیالو ں کی مدد سے لسبیلہ وکوئٹہ میں ہو نیوالے بلدیاتی الیکشن میں بھی زیا دہ سے زیا دہ سیٹیں حاصل کر یں گے تقریب سے پیپلز پارٹی لسبیلہ کے صدر حاجی انور رونجھو نے کہاکہ میر ی کسی سے کو ئی ناراضگی نہیں ہے اور میں چاہتا ہو ں کہ پارٹی ورکروں، جیالوں اور دوستوں کو ساتھ لیکر چلو ں،ہر پارٹی ورکر اور عہدیدار کا اپنا ایک مقام ہے ہما ری بھر پور کوشش ہے تمام پارٹی ورکروں کو ایک صفت میں لائیں تب ہی ہما ری طاقت ہو گی انہو ں نے کہا کہ سابقہ بلدیا تی الیکشن میں ضلع لسبیلہ سے ایک بھی کونسلر منتخب نہیں ہوا انشاء اللہ اس با ر جیا لو ں اور ورکروں کی مدد سے ضلع لسبیلہ سے زیا دہ سے زیا دہ سیٹیں حاصل کر یں گے انہو ں نے کہاکہ ہما ر ا جام، بھو تا نی اور دیگر کسی سیا سی جما عت سے ذاتی اختلا ف نہیں ہے کسی سے بھی الا ئنس ہو سکتا ہے مگر اس وقت ہما را کسی سے کو ئی الا ئنس نہیں ہوا ہے صوبا ئی قیادت اور سینئر پارٹی ورکر وں کی مشاورت کے بعد ہی کسی بھی جما عت یا گر وپ سے الا ئنس کریں گے تقریب سے پیپلز پارٹی تحصیل حب کے سابق صدر ارباب مگسی،بیلہ کے صدر رئیس ہارون، جنرل سیکریٹری عبد الرشید، امام بخش انگا ریہ، اصغر خاصخیلی، حبیب قادر، محمد حنیف جما لی،میر امام بخش بزنجو، عرفان کر یم، نو ید درانی، حافظ سہیل انور رونجھواور نو مبا رفیق سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ غلام اکبر لا سی کے بعد حا جی انور رونجھو نے پیپلز پارٹی کو لسبیلہ میں فعال و منظم بنائی، انور رونجھو کی قیادت میں گڈانی اور حب میں خواتین ونگ تشکیل دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر ذیلی ونگ بھی فعال ہو رہے ہیں، انہو ں نے کہا کہ بلد یا تی الیکشن میں لسبیلہ سے پیپلز پارٹی زیا دہ سے زیا دہ سیٹیں حاصل کر ے گی اس موقع پر ارباب مگسی، عرفان کر یم، مظفر مگسی، میر امام بخش بزنجو، فا ئز علی رونجھو، ثنا ء اللہ قمبر انی، گل حسن عمر انی، فر مان بھنگر، عبد القادر مگسی،شریف مگسی،شائستہ خان علیزئی، سہیل انو ر رونجھو،آصف رونجھو،فیضان رونجھو، حسیب انور رونجھو، محمد لطیف رونجھو، سراج احمد رونجھو، وندر سے امام بخش انگا ریہ، ثنا ء اللہ قمبر انی، وزیر علی موندر ہ،اختر خاصخیلی، کلیم اللہ خاصخیلی، تاج محمد سرمستانی،رحیم سرمستا نی، بیلہ سے رئیس ہارون رونجھو، عبد الرشید رونجھو، سائیں محبوب شاہ، محمد اسلم، اکرم صابر ہ، ماما اکبر خاصخیلی،واحد کماچہ، مو لا بخش بلو چ، سائیں امام شاہ گڈانی سے حبیب قادر، شہزاد،نو مبارفیق، روت یونس، افشاں ناظم، گل بی بی، لا لی، انیلہ محبوب سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے قبل ازیں پیپلز پارٹی لسبیلہ کے صدر حا جی انور رونجھو کی قیادت میں سینکڑوں کا رکنان نے صوبا ئی صدر میر چنگیز خان جما لی و دیگر قائد ین کا باب بلو چستان کے مقام پر شاندار استقبا ل کیا اور ایک بڑے جلوس کی شکل میں پیپلز پارٹی کے کیمپ آفس حب لا ئیں جہا ں پر میر چنگیز خان جما لی و دیگر مہمانان کو حا جی انور رونجھو اور ارباب مگسی نے روایتی اجرک پیش کی دریں اثنا ء چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری کی دادی، آصف علی زردار ی اور فریال تالپور کی والد ہ کے انتقال پر دعائے مغفر ت کی گئی ۔
بلو چستان میں جو پارٹیاں حکومت میں تھیں ان سے زیا دہ سیٹیں پیپلز پارٹی نے حالیہ بلد یاتی الیکشن میں حاصل کیں،میر چنگیز جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز جمالی
