کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا،صوبے میں یکم سے پانچ جولائی تک تیرہ اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جس سے صوبے کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے اس دوران صوبے کے عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے کے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کولکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم سے پانچ جولائی تک بارشوں کا امکان ہے بارشوں سے صوبے کے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،،ضلعی انتظامیہ مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے تیار رہے، متعلقہ محکمے ضروری عملے اور مشینری کو الرٹ رکھیں گہرے پانی،ڈیمز اور دریاوں کے قریب پکنک پر پابندی عائد کردی جائے،جبکہ عوام یکم سے پانچ جولائی تک عوام صوبے میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
محکمہ پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا

ٹیگز:
پی ڈی ایم اے
