کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 9نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35540ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 2اضلاع سے کورونا وائرس کے 309ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہو ئی۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد26ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.91فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 378 اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کے 9نئے کیسز رپورٹ

ٹیگز:
کورونا وائرس
