دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے لوگوں کا مسائل ہمیشہ اسمبلی فلور پر اٹھا کر اپنا کردار ادا کیا ہے ہمارا مقصد بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی ہے ساڑھے تین سال تک ایک امر جیسے وزیر اعلیٰ کی وجہ سے اپوزیشن کے نمائندوں کا فنڈز روکا گیا اور ان کے بدلے غیر منتخب لوگوں کو فنڈز جاری کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کے لائبریری میں بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ سینئر اراکین سردار عبدالخالق نوتیزی کامریڈ احمد یار سمالانی مصطفی کمال ریکی شیر دل مجاز اور اسپیکر بلوچستان کے ایڈوائزر سلیم سیاپاد شامل تھے رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا دکھ درد اپنا دکھ سمجھ کے ہمیشہ اسمبلی فلور پر اٹھاتا ہوں بارڈر کا مسئلہ ہو یا بے روزگار نوجوانوں کا مسئلہ ہو یا زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا مسلہ ہو ہمیشہ اپنا قومی فریضہ سمجھ کر اسے نبھایا ہوں کوئی ہمارے تجاویز اور باتوں پہ عمل درآمد کریں یا نہیں مگر ہم اپنا بھرپور کردار ادا کرکے اپنا حق ادا کر رہے ہیں بلوچستان مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے مگر اسوقت بلوچستان کے ڈگری ہولڈرز نوجوان روزگار اور ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے دربدر کی زندگی گزارنے پہ مجبور ہیں بلوچستان کے لوگوں کا ذریعہ معاش بارڈر پر منحصر ہے مگر بارڈر پر بھی ہمارے لوگوں کو جائز کام کیلئے نہیں چھوڑا جا رہا ہے جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے وفد نے رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت آپ وہ واحد عوامی نمائندہ ہے جو بلا تفریق پورے بلوچستان کے لوگوں کیلئے ایک امید کی کرن ہے بلوچستان کے تمام علاقوں کے لوگوں کو آپ جیسے رہنما پہ ناز ہے اسمبلی فلور پر آپ نے ہمیشہ ہماری نمائندگی کی ہے جس پر ہم آپکے مشکور ہیں۔
بلوچستان کے لوگوں کا مسائل ہمیشہ اسمبلی فلورپراٹھا کراپنا کردار ادا کیا ہے، ثناء بلوچ

ٹیگز:
ثناء بلوچ
