کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر اور مضافات کے تمام علا قوں میں پا نی کے ٹینکر ز کے ریٹ مقرر کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹینکر ما فیا کی من مانی قیمتوں سے عوام الناس کو نجات دلا نے کے لئے کوئٹہ شہر اور مضافات کے تمام علا قوں میں پانی کی ٹینکر کے ریٹ مقرر کر دئے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے جا ری کر دہ نر خ نامے کے مطابق کا سی روڈ، کواری روڈ، جناح روڈ، مشن روڈ، زر غون روڈسے سریاب پل، جوائنٹ روڈ، وائٹ روڈ، میکانگی روڈ، قندرھا ری بازار، میزان چوک سے مین بروری روڈ، پٹیل روڈ، مین بازارا کوئٹہ، جان محمد روڈ، فقیر محمد روڈ، نیچاری روڈ، طوغی روڈ، علمدار روڈمیں پانی کا ٹینکر 1200 روپے،مر ی آباد میں 1500روپے جبکہ سیٹلائٹ ٹاؤن، زمان خان روڈ، پشتون آباد، منیر مینگل روڈ، نیواڈہ کوئٹہ، مشر قی بائی پاس اور اطرف کا علا قہ، حاجی غیبی روڈ، اللہ ذنہ روڈ، ٹین ٹاؤن ایریا، ترین روڈ میں فی ٹینکر 800روپے، قمبرانی روڈ، سریاب روڈ، اربا ب کرم خان روڈ، رئیسانی روڈ، میں 1000روپے، ہزار گنجی، مغر بی بائی پاس (تکیتو ہوٹل سے مستونگ روڈ تک)، بادیزئی ٹاؤن، شیخ ماندہ،خروڈ آباد میں 800روپے، بروری روڈ، ہزارہ ٹاؤن، اسپینی روڈ،کرانی روڈ، عیسیٰ نگری، سبزل روڈ، جناح ٹاؤن، شہباز ٹاؤن، کلی شابو، کلی پائند خان، کلی برات، GORکالونی، ایئر پورٹ روڈمیں 1000روپے، نواں کلی اور چلن ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی قیت 1200روپے مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذ کورہ بالا نرخ صرف گھریلو استعمال کے لئے ہے پانی کے کمر شل استعمال کے صورت میں مذکورہ بالا نرخ سے 300زیادہ مقرر کئے گئے ہیں اور مذکورہ بالا مقررہ کر دہ نرخ سے اضا فی رقم کا مطالبہ کر نے کی صورت میں ڈرائیور کانام اور گاڑی کا نمبر نوٹ کر کے 181-9202695,081-9202671پر رابطہ کریں۔
ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہراورمضافات کے تمام علا قوں میں پا نی کے ٹینکر زکے ریٹ مقررکردیئے

ٹیگز:
ضلعی انتظامیہ
