کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کی رہائشی مہوش نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نجی میرج ہال کی پارکنگ سے انکی گاڑی چوری نہیں ہو ئی بلکہ گاڑی میں شریک انکی بہن نے گاڑی بیچ دی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ میری بہن نے مجھے بتائے بغیر مجبوری کی حالت میں گاڑی بیچ دی تھی تاہم مجھے اس وقت علم نہیں تھا گھبراہٹ کی وجہ سے ہمیں یہی لگا کہ گاڑی چوری ہو گئی ہے لیکن میری بہن نے مجھے بتادیا ہے جس پر میں معذرت خواہ اورمحکمہ پو لیس کے تعاون کی بہت مشکور ہوں۔
کوئٹہ کے میرج ہال کی پارکنگ سے انکی گاڑی چوری نہیں ہو ئی بلکہ گاڑی میں شریک انکی بہن نے گاڑی بیچ دی ہے، مہوش کی پریس کانفرنس

ٹیگز:
مہوش
