کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ شہر کے مختلف چوراہوں، سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی لوٹ مار اور غریب عوام،ڈرائیوروں کو تنگ کرنے کے ناروا اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک پولیس آفیسران واہلکار شہریوں کومختلف حیلوں وبہانوں سے تنگ کرنے، ان سے رشوت مانگے، لوڈ چھوٹی گاڑیوں کو چالان کرنے، کوئٹہ شہر اور مختلف اضلاع سے آئے مریضوں بالخصوص جناح روڈ، پٹیل روڈ، سلیم کمپلیکس، زرغون روڈ کے مقامات پر چار سے چھ اہلکاروں کا ڈرائیور حضرات کا گھیراؤ کرنے، ان سے بداخلاقی پر مبنی رویہ اختیار کرنے، بھاری چالان کی ادائیگی پر مجبور کرنے، معمولی غلطیوں پر ہزاروں روپے کے چالان اور ساتھ ہی رشوت خوری کا بازار گرم کرنے کے اقدامات کا آئی جی پولیس، ایس پی ٹریفک خصوصی نوٹس لیں اور شہر میں نصب کیمروں، سوشل میڈیا پر وائر ہونیوالی مختلف ویڈیوز میں ان آفیسران واہلکاروں کی کرپشن کی داستانیں اور شہریوں کی تضحیک کے عمل کی ثبوت موجود ہیں۔شدید مہنگائی،سخت ترین بیروزگاری اور معاشی مشکلات سے تنگ ولاچار عوام کو بھاری چالانوں سے اذیت دینا ظلم کے سوا کچھ نہیں۔ بالخصوص طلباء، سرکاری ونجی ملازمین، دیہاری دار طبقہ، ڈیلیوری بائیک سروسز کے نوجوانوں جو صبح سے رات گئے تک محنت مزدوری کے ذریعے اپنے گھر والوں کی کفالت کررہے ہیں تاکہ انہیں حلال کا لقمہ پہنچایا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اہلکار بھی موجود ہیں جو ہر قسم کے موسم میں صرف اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور ٹریفک کے اصولوں، شاہراہوں کی بحالی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رشوت خوری میں ملوث ٹریفک اہلکاروں کا فوری طور پر جناح روڈ ودیگر مذکورہ بالا علاقوں سے تبادلہ کرکے انہیں دیگر علاقوں میں بھیجا جائے جو عرصہ دراز سے ان علاقوں پر ہی موجود ہیں۔ اور ساتھ ہی مریضوں، ان کے لواحقین، ٹیکسی ڈرائیورز وغیرہ کو تنگ کرنے کے عوام دشمن اقدامات کو ترک کیا جائے۔
ٹریفک پولیس عوام دشمنی پر مبنی اقدامات ترک کرے، پشتونخوامیپ

ٹیگز:
پشتونخوامیپ
