کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد35512ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 4اضلاع سے کو روناوائرس کے 202ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 39افراد کے نتائج آنے با قی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد06ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 0.99 فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔
بلو چستان میں کورونا وائرس کے 2نئے کیسز رپورٹ

ٹیگز:
کو رونا وائرس
