کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کا گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن سے رابطہ حق دو تحریک کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، اتوار کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے مولانا ہدایت الرحمن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان سے گوادر میں جاری احتجاجی دھرنے پر تبادلہ خیال کیا سردار یمحمد رند نے کہا کہ گوادر کیلوگ اپنا جائز حق مانگ رہے ہیں کئی دنوں سے مائیں بہنیں احتجاج پر سڑکوں پر بیٹھی ہیں ہم ان کے تمام مطالبات کی نہ صرف حمایت بلکہ مکمل ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہیں گوادر کے لوگ اپنے آپ کو کسی بھی صورت تنہا تصور نہ کریں ہم گوادر دھرنے کے شرکاء کے ساتھ کھڑے ہیں اس حوالے سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سردار یار محمد رند نے حق دو تحریک کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے اور ضرورت پڑنے پر پورے رند قبیلے کے ساتھ تحریک کی حمایت کے لئے آنے اعلان کیا ہے۔
سرداریارمحمد رند کا مولانا ہدایت الرحمن سے رابطہ حق دو تحریک کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

ٹیگز:
سرداریارمحمد
