کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود بشریٰ رند نے قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں زخمیوں ہونے والوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ اپنے بیان میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے جانبحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
بشریٰ رند کا قلعہ سیف اللہ ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے د کھ کا اظہار

ٹیگز:
بشریٰ رند
