کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نعیم خان خلجی اور ساتھیوں کو تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں انکی پی ٹی آئی میں شمولیت انکے بچوں کے روشن مستقبل اور حقیقی آزادی کی ضمانت ہے۔یہ بات انہوں نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم باخبر اور باشعور ہوچکی ہے جسکی دلیل لوگوں کی جوق در جوق مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کا افتتاح کیا، نادرا میگا سینٹر کا قیام، کوئٹہ میں 80 کی دہائی کے بعد پہلی مرتبہ نئے گیس لائن کے لئے ایک ارب کا کام شروع کروایا، چائنیز حکومت کی مدد بڑے پانی کے ٹیوب ویل منظور کروائی، کوئٹہ سے ڈائیریکٹ جدہ کی فلائٹس، کوئٹہ سے ژوب سی پیک روڈ، چمن سے کراچی دورایہ سڑک جیسے منصوبے شروع کروائے لیکن موجودہ امپورٹڈ حکومت نے عام عوام سے زندگی کا حق تک چھین لیا ہے شمولیتی جلسے سے صوبائی وزیر معدنیات مبین خان خلجی، صوبائی سینئر نائب سید صادق آغا، محمد آصف ترین، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری داود خان پانیزئی، ملک نصیب اللہ بیٹنی، زین العابدین خلجی، نور خان خلجی، جمعہ خلجی، خالقداد نورزئی، سید میر علی اغا، اکرام ترین، قاری عبداللہ درانی، برات خان خلجی، آئی ایل ایف گل اکبر دومڑ اور دیگر سینئر قیادت نے خطاب کیا۔شمولیت کرنے والے نعیم خان خلجی اور دیگر نے خطاب ہوئے کہا کہ قاسم خان سوری وہ مرد مجاہد ہے جنہوں نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے قومی لیڈر بن کر ابھرے ہیں جنکی قیادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔
نعیم خان خلجی اور ساتھیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت انکے بچوں کے روشن مستقبل اور حقیقی آزادی کی ضمانت ہے،قاسم خان سوری

ٹیگز:
قاسم خان سوری
