قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 14افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق قلات کے علا قے قومی شاہراہ عبدالرحمان کراس پر خضدار سے قلات جانے والی مسافر وین اوور ٹیک کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 14افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں مشتاق،عبدالحفیظ،وحیدریاض احمد،مولابخش،لیاقت علی،شہراحمد،عاقب شاہ،عبدالرسول،لعل محمد،راشد احمد،سیداحمدجان و دیگر شامل ہیں۔
قلات، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 14افراد زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثے
