کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سینٹر کوئٹہ کے زیراہتمام نیوز اینڈ فیچر رایئٹگ کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیت میں نوجوان میڈیا ورکرز نے شرکت کی۔ دو روزہ ورکشاپ میں شرکاء کو نیوز رائٹنگ ٹیکنیکس، رپورٹ رائٹنگ، نیوز پیکجز، ٹکرز اور فیچر رائٹنگ کے حوالے سے تفصیلی لیکچر فراہم کئے گئے۔ جبکہ شرکاء کو پریکٹیکل ورک بھی کروائے گئے۔ تربیتی ورکشاپ کے آخری روز پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینیر انفارمیشن آفیسر حیات کاکڑ اور سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی اور پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے کامیاب ٹریننگ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ٹریننگ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
پاکستان انفارمیشن سینٹر کوئٹہ کے زیراہتمام نیوز اینڈ فیچر رایئٹگ کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

