کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بی این پی کے رکن احمد نواز بلوچ نے اپنی جماعت کی جانب سے قرار داد کی حمایت کی۔ایوان نے قرار داد کو منظور کرلیا۔اجلاس کے دوران بی این پی کے رکن احمد نواز بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل گوادر میں ایک دھرنے کے دوران مولانا ہدایت الرحمن نے ہمارے اکابرین کے لئے جو زبان استعمال کی ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کو ناکام اور گوادر کے عوام کے حقوق کو سبوتاژ کرنے کے لئے ہدایت الرحمن نامی شخص کو پلانٹ کی گیا ہے ہم نے راتوں رات نہیں بلکہ طویل جدوجہد کے بعد ایوانوں تک پہنچ کر اپنی جگہ بنائی ہے ہدایت الرحمن ناسور بن کر آئے ہیں عوام انہیں پہچان چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہدایت الرحمن اور انکی جماعت کو تنبیہ کرتا ہوں کہ صوبے کے مذہبی، سیاسی اقدار اس قسم کی گفتگو کی اجازت نہیں دیتے ہمارے اقدار شائستگی اور اکابرین کا احترام سیکھاتے ہیں ہدایت الرحمن اور انکی جماعت کے پاس یہ اقدار نہیں ہیں ہمیں انکے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔بعدازاں اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔
ہدایت الرحمن اورانکی جماعت کے پاس اقدارنہیں ہیں ہمیں انکے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، احمد نواز بلوچ

ٹیگز:
احمد نواز بلوچ
