خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کے علاقے میں ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق چھ زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق پیر کو خضدار اور بیلہ کے درمیانی علاقے کراڑو میں قومی شاہراہ پر خضدار سے کراچی جانے والی مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے
خضدار،ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق،6 زخمی

ٹیگز:
خضدار
