کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان آرمی کے مایا ناز ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیر نگرانی گوادر کے علاقے گبد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیافری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد گوادر کے غریب لوگوں میں صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھی فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بزرگ، مرد و خواتین اور بچے شامل تھے۔ پاکستان آرمی کے مایہ ناز ڈاکٹروں کی ٹیم نے 223مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ،ٹیسٹ اور مفت ادویات تقسیم کی۔پاکستان آرمی کے اس احسن اقدام کو علاقے کے معتبرین حضرات اور لوگوں نے خوب سراہا۔
پاکستان آرمی کا گوادر کے علاقے گبد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹیگز:
پاکستان آرمی
