قلات(ڈیلی گرین گواد)ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد میں راشن کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے۔ قلات کے منتخب عوامی نمائندوں کی فراہم کردہ فہرستوں اور بھرپور جانچ پڑتال کے بعد مستحق افراد میں راشن تقسیم کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی جانب سے رمضان پیکج کا اعلان کیاگیاتھا جسے آج پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ منیر احمد درانی نے کہا کہ عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کے وقت اے ڈی سی فدابلوچ و منتخب نمائندوں کو سامان کی حوالگی کے وقت کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ نے قلات کے منتخب عوامی نمائندوں کی موجودگی میں ضلع قلات کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات فدا بلوچ نے کہاکہ کہ ماہ صیام میں نادار اور مستحق خاندانوں کو ریلیف دینے کیلیے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں کے افراد نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو ڈپٹی کمشنرقلات منیر احمد درانی، ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مستحق افراد میں رمضان پیکچ کے تحت راشن کی تقسیم خوش آئند ہے رمضان شریف میں قلات کے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنا ضلعی انتظامیہ قلات کے غریب دوستی اور مخلصی کا ثبوت ہے ضلعی انتظامیہ قلات عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کررہا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کی بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔
رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد میں راشن کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے ، منیر احمد درانی

ٹیگز:
منیر احمد درانی
