کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں لیویز دفعداد میاں خان بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پو لیس کے مطابق کوہلو کے علاقے نیوکلی میں لیویز دفعداد میاں خان بجلی کی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے کیس میں اہم پیش رفت کا دعوی کیا ہے کہ میاں خان کی بیوی نے سسر کے ساتھ مل کر بجلی کا کرنٹ سے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس میں کامیاب ہوئے ہیں ایس ایچ او پولیس حق نواز حسنی کے مطابق میاں خان کی بیوی اور سسر کو گرفتار کرنے کے ساتھ قتل کے منصوبے میں بجلی کے تارکو بھی برآمدکرلیا گیا ہے مزید کاروائی جا ری ہے۔
کوہلو،بجلی کی کرنٹ لگنے سے لیویز دفعدار جاں بحق

ٹیگز:
کوہلو
