لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک فسادی سیاست انتشار اور عدم استحکام کا ہر گز متحمل نہیں ہو سکتاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھی گی ہمیں کوء طاقت خدمت سے نہیں روک سکتی وزیر اعظم شہباز شریف اور سی ایم پنجاب حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنایا گیا جو کہ ایک سازش کے تحت ایسا کیا گیا وزیر اعظم پر اب تک ایک پائی کا کرپشن ایف آئی اے سمیت کوئی بھی ادارہ ثابت نہیں کر سکا ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم جلد ان من گھڑت کیسز سے باعزت بری ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بلوچستان کی توقی کا خواب ضرور پورا کرینگے انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرتے ہوئے بلوچستان سے مزید پانچ لاکھ غریب گھرانوں کو شامل کرکے عوام سے محبت کا دلی اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سیندک اوراور سی پیک میں صوبے کے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ہم ملک میں مہنگائی کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں ہم نے اپوزیشن میں سب سے زیادہ مارچ اور تحریکیں مہنگائی کیخلاف کیں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑہانا بڑا مشکل فیصلہ تھا لیکن وزیر اعظم نے آٹھ کروڑ کم آمدن افراد کیلئے 28 ارب کے پیکج کا اعلان سے مہنگائی شکار افراد کو ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کفایت شعاری پروگرام سے ملک کے خزانے پر اسکے اچھے اثرات مرتب ہونگے غریبوں نے ہمیشہ ٹیکس دیا اب شرافیہ کو قربانی دینے کیلئے تیار ہونا پڑیگا انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاست سے نفرتوں تعصبات اور گالی گلوچ کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے عمران خان ملک میں مہنگائی کے سب سے بڑے زمہ دار ہیں جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے کمی کا اعلان کر کے حکومت کیلئے مسایل پیدا کیئے اور اوگرا کابینہ سمیت کسی سے اسکی منظوری نہیں لی الٹا آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ وہ تیس روپے پیٹرول بڑہا ینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا مطالبہ عمران خان کا ایک خواب ہے اسمبلی اور حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور عام الیکشن اگست 2023 میں ہونگے حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی عمران خان کا لانگ مارچ کا اعلان ہوا برد ہوگیا وہ اب کسی صورت اسلام آباد نہیں آئیں گے عوام نے انکے کال کومسترد کر دیا ہے اگر انہوں نے کوء دانستہ غلطی کر بھی ڈالی تو وفاقی حکومت اسکو ہر حالت روکھی گی۔
ملک فسادی سیاست انتشار اور عدم استحکام کا ہر گز متحمل نہیں ہو سکتا،سردار یعقوب خان ناصر

ٹیگز:
یعقوب خان ناصر
