کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نیاپنے سیاسی وڑن اور قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکجا کرکے جمہوریت کو مضبوط کردیا، وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہوکر وہ سفارتی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گیاور عالمی برادری کیساتھ پرامن و دوستانہ تعلقات کے قیام میں اپنا کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، دوست ممالک حکومتی پالیسیوں کے باعث پاکستان سے ناراض ہیں ان تعلقات کی بحالی کیلئے قائدانہ صلاحیتوں کے حامل وزیر خارجہ کا تقرر ملک کیلئے نیک شگون ہے، انہوں نیکہا کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل کمیٹی نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نیمزید کہا کہ تاریخ میں جمہوریت کے لئے پی پی پی کی خدمات لازاوال ہیں،ملک گیر پارٹی ہونے کئے ناطے پی پی پی کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں۔ پی پی پی بیروزگاری، مہنگائی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئی ہے۔ ملکی مفادمیں پی ڈی ایم اور اپوزیشن کو یکجا کرکے سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کیا۔ عام انتخابات میں پی پی پی سرپرائز رزلٹ دے گی۔
کرن بلوچ کی بلاول بھٹو زرداری کو وزیرخارجہ حلف اٹھانے پر مبارکباد

ٹیگز:
کرن بلوچ
