کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ماہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی جانب سے عیدالفطر اپنے بندوں کیلئے انعام ہے ہمیں چاہئے کہ اس موقع پرغریبوں کی عزت نفس مجروح کرنے کی بجائے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں کیونکہ اصل خوشی دوسروں کو خوشی میں شامل کرنے سے ہی ملتی ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے ماہ رمضان المبارک کے بعد عیدالفطراللہ تعالیٰ نے اپنے نیک اور پرہیز گار بندوں کیلئے انعام رکھا ہے ہمیں چاہئے کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں غریب اور مساکین کو بھی شامل کریں بلوچستان میں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ نواب،سردار اورقبائلی عمائدین غریبوں اور مساکین کو عزت وا حترام دینے کی بجائے انکی تذلیل کرتے ہیں ہمیں چاہئے کہ غریبوں اور مساکین کوا پنے درباروں اور عالی شان محلوں میں بلانے بجائے انکے پاس جاکر عیدمنائیں تاکہ انکی عزت و نفس مجروح نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اصل خوشی دوسروں کوا پنی خوشیوں میں شامل کرنے سے ہی حاصل ہوتی ہے اس سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتا ہے۔
ہمیں چاہئے کہ عیدالفطر کی خوشیوں میں غریب اور مساکین کو بھی شامل کریں ، لالا یوسف خلجی

ٹیگز:
لالا یوسف خلجی
