کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ سول سنڈیمن ہسپتال کی مخدوش عمارتوں کو مرحلہ وائز منہدم کرکے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور سول ہسپتال کی پرانی رہائشی کالونی کی جگہ نئے فلیٹس تعمیر کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو تفصیلی بریفنگ دی،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو روشن علی شیخ نے سول اسپتال کوئٹہ میں زیر تعمیر ریمپ، گائنی وارڈ، نرسنگ ہاسٹل، شعبہ حادثات کا دورہ کیا اور محکمہ سی اینڈڈبلیو کے افسران کو ہدایت کی کہ سول سنڈیمن اسپتال کی نئی عمارات کی تعمیر سمیت تمام بلڈنگز کی تزئین و آرائش کا کام میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی معاونت و مشورے سے پایا تکمیل تک پہنچایا جائے اور سول اسپتال کوئٹہ کا جامع ماسٹر پلان اور پی سی ون تیار کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسپتال کی ناقابل استعمال مخدوش عمارتوں کو منہدم کرکے ان کی جگہ سرجیکل و میڈیکل ٹاورز، گائنی اور ایڈمنسٹریشن بلاکس تعمیر کئے جائیں گے جبکہ اندرون اسپتال ٹریفک کے غیر معمولی رش پر قابو پانے کیلئے نئی بننے والی عمارتوں کے بیسمنٹ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے لیے پارکنگ کا منصوبہ بنایا جائے گا، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات روشن علی شیخ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو ہدایت کی شعبہ حادثات اور اسپتال کے دیگر حصوں میں زیر التواء منصوبوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور اسپتال میں نئی عمارتوں کی تعمیر اور دیگر عمارتوں کی تزئین و آرائش کے تمام کام ایم ایس کی معاونت و مشورے سے کئے جائیں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو روشن شیخ نے سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کی تعمیر نو کے جامع منصوبے کے لئے اقدامات کو موثر بنانے کے کی ہدایت کی۔
سول سنڈیمن ہسپتال کی مخدوش عمارتوں کو مرحلہ وائز منہدم کرکے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی،روشن علی شیخ

ٹیگز:
روشن علی شیخ
