پشین(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس کوئٹہ اور انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 473 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کوئٹہ اور انٹیلی جنس نے پشین کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 473 کلوگرام منشیات برآمد کرلی، جس میں 275 کلو مارفین، 145 کلو افیون جبکہ 53 کلو آئس شامل تھی۔
مذکورہ منشیات افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی تھی جبکہ پشین کے غیر آباد علاقے کلی خان گل میں زخیرہ کی گئی تھی۔ جو سمندری راستے کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جانا تھی۔دوسری جانب اے این ایف نے منشیات قبضہ میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

