نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)نوشکی کے علاقے کلی جمال آباد میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کلی جمال آباد میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد یاسر اور عبدالراوف شہید ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حملہ آور شہید اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

