جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزلیویز ذرائع کے مطابق گنداواہ کے علاقہ گاجان مٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ثنااللہ نامی جاں بحق جبکہ ملزمان فرار میں کامیاب جھگڑے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے جھل مگسی کے سب تحصیل میر پور کے علاقے موضع کرمانی میں زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد کا امداد حسین جویا کے گھر پر فارنگ، ایک خاتون سمت حملہ آور شخص شدید زخمی دونوں زخمیوں کو گنداواہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خاتون خیرالنسا جویا اور ایک حملہ آور شخص نصراللہ شدید زخمی ہو گئے واقعہ کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی مذید تفتیش لیویز گنداواہ کر رہی ہے۔
جھل مگسی، فائرنگ کے دومختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق، خاتون سمیت دو افراد زخمی

ٹیگز:
جھل مگسی
