قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شدید سردی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ متبادل ایندھن کی عدم دستیابی، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔شہریوں کے مطابق قلات میں روزانہ 16 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شدید سرد موسم میں گھریلو معمولات متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ متبادل ایندھن کی عدم دستیابی نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔
قلات میں سردی کی شدت برقرار، درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک گر گیا

ٹیگز:
قلات
