شیرانی(ڈیلی گرین گوادر)ضلع شیرانی کے علاقے مانی خواہ کے قریب پہاڑی جنگل سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے دو کم سن چرواہے بچے آج صبح مردہ حالت میں مل گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں بچوں کی لاشیں پہاڑی جنگل سے برآمد کی گئیں۔ جائے وقوعہ کے قریب ایک مشکوک چیز بھی ملی ہے، جو بظاہر دستی بم یا کسی گولے جیسی دکھائی دیتی ہے، تاہم اس کی نوعیت کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق خانہ بدوش بیٹنی قبیلے سے ہے، جبکہ دونوں کی موت کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کی اصل وجوہات، مشکوک چیز کی نوعیت اور بچوں کی ہلاکت کے اسباب کا تعین تحقیقات کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
شیرانی میں لاپتہ دو کم سن چرواہے بچوں کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
شیرانی
